لوكل گورنمنٹ آرڈيننس كے ذريعے صوبے كی عوام كو تقسيم كرنيكی سازش كی گئی عمران خان

ايک صوبے ميں بيک وقت تين قسم كا بلدياتی نظام عوام كے ساتھ مذاق ہے, عمران خان


September 08, 2012
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان فوٹو ایکسپریس

تحريک انصاف كے چيئرمين عمران خان نے كہا ہے كہ پيپلزپارٹی اوراس كی اتحادی جماعت نے سندھ لوكل گورنمنٹ آرڈيننس كے ذريعے صوبے كی عوام كو تقسيم كرنے كی سازش كی ہےجو كامياب نہيں ہونے دينگے۔


نجی ٹی وی سے گفتگو كرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انکی جماعت بلدياتی نظام كے حق ميں ہے ليكن پيپلزپارٹی كے طريق كاركی حمايت نہيں کرتے۔ عمران خان نے كہا كہ پيپلزپارٹی بلدياتی آرڈيننس كو سياسی لالچ كے طورپراستعمال كررہی ہےاورتحريک انصاف ايم كيوايم اور پيپلزپارٹی كی اس سياسی شعبدہ بازی كومسترد كرتی ہے۔


انہوں نے مزيد كہا كہ ايک صوبے ميں بيک وقت تين قسم كا بلدياتی نظام عوام كے ساتھ مذاق ہے۔ سندھ لوكل گورنمٹ آرڈيننس كے حوالے سے قانونی ماہرين سے مشاورت كررہے ہيں اورعوامی امنگوں كے خلاف کوئی بھی ایسانظام قابل قبول نہيں ہوگا جس ميں ذاتی مفادات كو عوامی مفادات پرترجيح دی گئی ہو۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں