سندھ میں 15 روز کے لیے آٹھویں جماعت تک کلاسز معطل کرنے کا فیصلہ

بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جاسکتا ہے، سعید غنی


ویب ڈیسک April 04, 2021
تمام اسکولوں میں 6 اپریل سے اگلے 15 روز کے لیے فزیکل کلاسز معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سعید غنی: فوٹو: فائل

محکمہ تعلیم سندھ نے کورونا وائرس کے باعث صوبے بھر میں آٹھویں جماعت تک کلاسز معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے ٹوئٹ میں کہا کہ محکمہ تعلیم سندھ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک 6 اپریل بروز منگل سے اگلے 15 روز کے لیے فزیکل کلاسز معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جاسکتا ہے۔



دوسری جانب وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تعلیمی اداروں سے متعلق این سی او سی کا اہم اجلاس 6 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزرائے تعلیم ، صحت اور این سی او سی حکام شریک ہوں گے جس میں امتحانات سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی جب کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق فیصلہ وزرائے تعلیم ، وزرائے صحت اور این سی او سی کا متفقہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔