اسپتال میں آگ لگنے کے باوجود ڈاکٹر نے دل کا آپریشن جاری رکھ کر مریض کی جان بچالی
ڈاکٹرز کی ٹیم کے لیے اسناد اور انعامات کا اعلان کیا گیا ہے
PARACHINAR:
روس میں اوپری منزل میں آگ لگ جانے کے باوجود نچلی منزل میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے اوپن ہارٹ سرجری جاری رکھی اور مریض کی جان بچانے میں کامیاب رہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے شہر بلاگوویش چینسک کے ایک اسپتال میں اچانک بھڑک اُٹھی جس کے دوران ریسکیو ادارے کے اہلکاروں نے 16 مریضوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
دوسری جانب اسی اسپتال کی نچلی منزل میں ہارٹ سرجن اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک مریض کی اوپن ہارٹ سرجری کررہے تھے لیکن اس دوران بجلی چلی گئی۔
ریسکیو ٹیم نے آپریشن تھیٹر کو ایک اور کیبل کے ذریعے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی۔ سرجن ڈاکٹر ویلینٹن فلٹوف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ آپریشن جاری رکھا اور آپریشن مکمل کیا۔
اسپتال میں آگ الیکٹرک شارٹ کی وجہ سے لگی تھی تاہم فائر بریگیڈ نے جلد ہی آگ پر قابو پالیا۔ چند مریض معمولی زخمی ہوئے جب کہ آگ لگنے کے باوجود مریض کا آپریشن مکمل کرنے والی ٹیم کے لیے اسناد اور انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔