فحش گانوں کی ڈیمانڈ کے سبب گلوکاری سے غیر حاضر تھی شازیہ منظور

میرا آنے والا میوزک البم عید کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا، گلوکارہ

میرا آنے والا میوزک البم عید کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا، گلوکارہ (فوٹو: فائل)

RAWALPINDI:
گلوکارہ شازیہ مںظور کا کہنا ہے کہ فحش گانوں کی ڈیمانڈ کے سبب وہ گلوکاری سے طویل عرصے دور تھیں۔

گلوکارہ شازیہ منظور نے طویل عرصے سے گلوکاری نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں فحش گانوں کی ڈیمانڈ زیادہ تھی جنھیں گانا میرے لیے ممکن نہ تھا۔


شازیہ منظور نے اپنے آںے والے البم سے متعلق اعلان کیا کہ میری نئی میوزک البم تیار ہوگئی ہے جسے عید کے پرمسرت موقع پر چیمبر آف کامرس میں ایک تقریب میں لانچ کیا جائے گا اور مجھے پوری اُمید ہے کہ یہ البم سپرہٹ ثابت ہوگی۔

یاد رہے کہ راولپنڈی میں پیدا ہونے والی شازیہ منظور نے گلوکاری میں نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک بھی بے پناہ شہرت حاصل کی۔ اُن کے مشہور گیتوں میں "راتاں کالیاں، چن میرے مکھناں، ہائے دل جانے، عشق سوہنا، بلے بلے" شامل ہیں۔
Load Next Story