پشاور میں آئس منشیات کی خاتون اسمگلر گرفتار

ملزمہ بین الصوبائی گروہ کی رکن ہے جس نے نیٹ ورک کی نشاندہی کردی،باچا خان ایرپورٹ سے ہیروئن بحرین لے جانے کی کوشش ناکام


Crime Reporter April 04, 2021
ملزمہ کے قبضے سے ساڑھے پانچ کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی آئس برآمد (فوٹو : ایکسپریس)

کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے بین الصوبائی اسمگلر گروہ کا سراغ لگا لیا، تھانہ بڈھ بیر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے آئس فروخت کرنے والے گروہ کی خاتون رکن کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی کے مطابق ملزمہ کے قبضے سے ساڑھے پانچ کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی کی آئس (منشیات) برآمد ہوئی جسے راولپنڈی اور پنجاب کے دیگر شہروں میں سپلائی کیا جانا تھا۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق برآمد کی گئی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے، دوران تفتیش ملزمہ نے اپنے پورے نیٹ ورک کی نشان دہی کردی ہے جن کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

931 گرام ہیروئن بحرین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

دریں اثنا ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس نے باچا خان انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق یہ منشیات نجی ائرلائن کی پرواز GF-785 سے بحرین جانے والے مسافر کے پاس سے برآمد ہوئی۔

ملزم نے 931 گرام ہیروئن کو اپنے بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپایا ہوا تھا۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |