افغان صوبہ قندھار میں آپریشن کے دوران 37 طالبان ہلاک

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کو افغان فضائیہ کی مدد بھی حاصل تھی


ویب ڈیسک April 05, 2021
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کو افغان فضائیہ کی مدد بھی حاصل تھی

قندھار میں افغان سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 37 طالبان ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت دفاع کے مطابق صوبہ قندھار کے ضلع زہیرائی اور آرغنداب میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 37 طالبان ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کو فضائیہ کی مدد بھی حاصل تھی جب کہ بڑی تعداد میں ہتھیاروں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

افغان سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے قندھار کے متعدد اضلاع پر طالبان کا قبضہ تھا تاہم گزشتہ روز آپریشن کے بعد ان اضلاع کو طالبان کے قبضے سے چھڑالیا گیا ہے جب کہ طالبان اپنی گاڑیاں اور لاشیں بھی چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں