کھاد کی قیمتوں میں 114 روپے فی بوری کمی

وفاقی وزیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس، کھاد کی قیمت 114 روپے کمی کے ساتھ 1900 روپے سے کم کرکے 1786روپے فی بوری کردی گئی


Numainda Express January 11, 2014
یکم مارچ 2014 سے فرٹیلائزر کمپنیوں کو کھاد کی قیمتیں بھی بیگ پر پرنٹ کرنا ہوں گی۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے کھاد کی قیمتوں میں114 روپے فی بوری کے حساب سے کمی کردی ہے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، سیکریٹری پٹرولیم عابد سعید، سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود اور سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی سمیت فرٹیلائزر مینوفیکچررز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 photo 3_zps8f27348a.jpg

اجلاس میں کھاد مینوفیکچررز کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد ملک میں کھاد کی قیمت 114 روپے کمی کے ساتھ 1900 روپے سے کم کرکے 1786روپے فی بوری کردی گئی، اس کے علاوہ یکم مارچ 2014 سے فرٹیلائزر کمپنیوں کو کھاد کی قیمتیں بیگ پر پرنٹ کرنا ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں