اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے ریٹیل سکوک جاری کرنے کی منظوری

سکوک 3 اقسام کے ہوں گے، پہلی قسم کے سکوک جن کی مالیت 75 کروڑ روپے اور میچورٹی کی مدت 13مہینے ہوگی


Numainda Express January 11, 2014
پہلا سکوک کے ای ایس سی کا کراچی اسٹاک ایکسچینج میں لسٹ کیا جائیگا، ایس ای سی پی۔ فوٹو: فائل

ایس ای سی پی نے اسلامی مالیاتی مارکیٹ کے فروغ کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے پہلی بار اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے ریٹیل سکوک بانڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی۔

گزشتہ روز جاری اعلامیے کے مطابق اس سلسلے میں پہلی بار کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 6ارب روپے مالیت کے سکوک جاری کیے جائیں گے، کے ای ایس سی کے سکوک کراچی اسٹاک ایکسچینج میں لسٹ کیے جائیں گے، سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے ان سکوک کی پری آئی پی او نہیں کی جائے گی جبکہ یہ سکوک ریٹیل میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے، سکوک 3 اقسام کے ہوں گے، پہلی قسم کے سکوک جن کی مالیت 75 کروڑ روپے اور میچورٹی کی مدت 13مہینے ہوگی۔

 photo 5_zps8f0064ec.jpg

دوسری قسم 3 ارب 75کروڑ روپے کے سکوک کی ہے جو 3 سال کی مدت رکھتے ہیں جبکہ تیسری قسم 5سالہ مدت رکھنے والے سکوک کی ہے جن کی مالیت 1ارب 50کروڑ روپے ہے، پہلی قسم کے سکوک پر شرح منافع 1M KIBOR + 100 bps ہے جبکہ 3سالہ مدت کے سکوک پر شرح منافع 3M KIBOR + 225 bps اور 5سالہ مدت کے سکوک پر شرح منافع سب سے زیادہ 3M KIBOR + 275 bps ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں