ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں نئے رحجانات متعارف

یورپی ہوم ٹیکسٹائل ڈیمانڈ بڑھنے سے پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ یقینی ہوگیا

یورپی ہوم ٹیکسٹائل ڈیمانڈبڑھنے سے پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ یقینی۔ فوٹو: فائل

یورپین ممالک میں ہوم ٹیکسٹائل سیکٹر میں ڈیجیٹل پرنٹنگ کے نئے رحجان میں تیزی سے اضافے کا رحجان غالب ہے جو مستقبل میں ڈیجیٹل پرنٹنگ کی اہمیت میں اضافے کی نشاندہی کررہا ہے۔

میسے فرینکفرٹ ایگزیکٹوبورڈ کے رکن ڈٹلف برون نے جمعہ کو نمائش گاہ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ہیم ٹیکسٹائل نے سال2014 میں بھی ٹیکسٹائل سیکٹر کی دنیا بھر کی ایک سرفہرست نمائش کے اعزاز کو برقرار رکھا ہے، نمائش میں مستقبل کے نئے رحجانات کو بھی موثرانداز میں متعارف کرایا گیا ہے۔




جرمن ٹیکسٹائل موڈ فیڈریشن کی رپورٹ کے مطابق میں ڈومیسٹک ہوم ٹیکسٹائل کی ڈیمانڈ بڑھی ہے جس سے اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ پاکستان کی یورپی ممالک کیلیے ٹیکسٹائل برآمدات میںا ضافے کے امکانات یقینی ہیں ،رواں سال ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں 10فیصد زائدپاکستانی نمائش کنندگان شرکت کررہے ہیں۔
Load Next Story