کراچی میں فائرنگ سے خواجہ سراؤں کا گرو ہلاک

2 نامعلوم ملزمان نے پہلے خواجہ سرا کا نام پوچھا اوراس کے بعد فائرنگ کردی


Staff Reporter April 05, 2021
2 نامعلوم ملزمان نے پہلے خواجہ سرا کا نام پوچھا اوراس کے بعد فائرنگ کردی

کورنگی بلال کالونی میں گھرمیں گھس کرفائرنگ کرکےخواجہ سراکوقتل کردیا گیا۔

عوامی کالونی تھانے کے علاقے کورنگی سیکٹر9 بلال کالونی کے قریب کچی آبادی میں واقعے مکان نمبر540 میں 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے گھس کرفائرنگ کرکے خواجہ سراکوشدید زخمی کردیااورفرارہوگئے۔

شدید زخمی خواجہ سراکو جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑگیا۔ اس حوالے سے ایس پی ڈی اولانڈھی اقبال اعوان اور ایس ایچ اوعوامی کالونی ہمایوں خان نے بتایا کہ مقتول خواجہ سرا کی شناخت 60 سالہ محمد صدیق عرف ممتازکے نام سے کرلی گئی ہے۔

مقتول خواجہ سرا دیگرخواجہ سراؤں کا گروتھا۔ انھوں نے بتایا کہ مقتول خواجہ سرا کے گھر 2 نامعلوم ملزمان آئے ہیں اور انھوں نے پہلے خواجہ سرا کا نام پوچھا اوراس کے بعد فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم جائے واردات پرکرائم سین انویسٹی گیشن کی ٹیم موقع پرپہنچ گئی ہے اور شواہد اکٹھا کررہی ہے جبکہ پولیس کو جائے وقوع سے 30 بور پستول کے 2 خول ملے ہیں جنہیں پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اورواقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے جلد مقتول خواجہ سرا کے قتل کی وجوہات سامنے آجائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |