بزرگ شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن گھر پر کرنے کا فیصلہ

60 سال سے زائد عمر کے غیر ملکی شہریوں کی ویکسی نیشن کا بھی فیصلہ، نوٹی فکیشن جاری


ویب ڈیسک April 05, 2021
80 سال کے افراد کی گھر پر ویکسی نیشن آئندہ دو دن تک شروع کر دی جائے گی، حکام وزارت صحت ۔ فوٹو : فائل

این سی او سی نے بزرگ شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن گھر پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ساتھ ہی ساٹھ سال سے زائد عمر کے غیر ملکی شہریوں کی ویکسی نیشن کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بزرگ شہریوں کی ویکسی نیشن کے حوالے سے آج این سی او سی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بزرگ شہریوں کی سہولت کے لیے اہم فیصلہ کیا گیا۔

وزارت صحت حکام کی جانب سے پنجاب اور اسلام آباد میں بزرگ شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن گھر پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر پنجاب اور اسلام آباد میں 80 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی ویکسی نیشن گھر پر کی جائے گی۔

حکام نے کہا ہے کہ 80 سال اور زائد افراد کو گھر پر کورونا ویکسی نیشن کی سہولت دینے کے لیے باقی صوبوں کو بھی کہا ہے، عوام گھر پر ویکسی نیشن کا عمل اپنی سہولیات کو دیکھ کر کرسکتے ہیں، 80 سال کے افراد کی گھر پر ویکسی نیشن آئندہ دو دن تک شروع کر دی جائے گی۔

معمر غیرملکی شہریوں کی ویکسی نیشن کا بھی فیصلہ

دریں اثنا حکومت نے ملک میں موجود 60 سال سے زائد غیر ملکی ہیلتھ کئیر ورکرز اور شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ ڈسَٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ویکسی نیشن سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق غیرملکی ہیلتھ کئیر ورکرز کی ویکسی نیشن ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی، غیر ملکی ہیلتھ ورکرز اور عمر رسیدہ افراد کی ویکسی نیشن کا فیصلہ این سی او سی کی ہدایت پر کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں