ریکھا نے امیتابھ بچن سے محبت پر طویل عرصے بعد خاموشی توڑ دی

ریکھا نے شادی شدہ مرد سے محبت کے سوال پر میزبان کو لاجواب کردیا


ویب ڈیسک April 05, 2021
ریکھا نے شادی شدہ مرد سے محبت کے سوال پر میزبان کو لاجواب کردیا

اداکارہ ریکھا نے پہلی بار امیتابھ بچن سے محبت کرنے کا اعتراف کرلیا۔

بالی ووڈ اداکارہ ریکھا نے ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی۔ اس دوران شو کے میزبان نے اداکارہ ریکھا اور نامور گلوکارہ نیہا ککڑ کو مخاطب کرتے ہوئے سوال پوچھا، کیا آپ لوگوں نے کبھی اس بات پر غور کیا ہے کہ اکثر خواتین شادی شدہ مردوں سے کیوں عشق کرتی ہیں؟

جس پر ادکارہ ریکھا نے برجستہ جواب دیا ''مجھے سے پوچھیئے نہ ۔ پروگرام کے میزبان ادکارہ کا جواب سن کر ایک دم حواس باختہ ہوگئے اور کہنے لگے نہیں، نہیں میں نے تو کچھ نہیں کہا۔

اس دوران نیہا ککڑ کے ساتھی جج گلوکار وشال دھدلانی زور سے ہنسے اور پروگرام میں شریک دیگر لوگوں نے بھی فوراً سے تالیاں بجانا شروع کردیں جس پر اداکارہ ریکھا بھی مسکرادیں۔

خیال رہے ادکارہ امیتابھ بچن کا ادکارہ جیا بچن کے ساتھ شادی کے باوجود اداکارہ ریکھا کے ساتھ عشق کے چرچے زباں زدعام تھے حالانکہ ان تینوں نے فلم 'سلسلے' میں ایک ساتھ بھی کام کیا جو بعد میں بلاگ بسٹر فلم ثابت ہوئی۔ دوسری جانب سالوں گزرنے کے باوجود ریکھا اور امیتابھ کا اسکینڈل آج بھی خبروں کی زینت بنتا رہتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |