محکمہ آثار قدیمہ کی عدم دلچسپی مکلی کا تاریخی قبرستان کھنڈر بن گیا

مغل شہنشاہوں کے مقبروں کے گنبد زمین بوس،قیمتی پتھر بھی چرا لیے گئے،سیاحوں کی آمد میں کمی،کروڑوں کے فنڈز ہڑپ کرلیے گئے

مغل شہنشاہوں کے مقبروں کے گنبد زمین بوس، قیمتی پتھر بھی چرا لیے گئے‘سیاحوں کی آمد میں کمی، کروڑوں کے فنڈز ہڑپ کر لیے گئے۔ فوٹو : فائل

ایشیا کا تاریخی مکلی قبرستان محکمہ آثار قدیمہ کی عدم دلچسپی کے باعث کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا۔

نیشنل ہائی وے پر واقع قبرستان میں مغل شہنشاہوں، مرزا باقی بیگ، جانی بیگ، دیوان شر فاخانی اور سموں دور کے بادشاہ جام نظام الدین جیسی عظیم شخصیات کے مقبرے ہیں جنھیں دیکھنے دنیا بھر سے سیاح یہاں آیا کرتے تھے مگر محکمہ ثقافت کی عدم دلچسپی کے باعث ان مقبروں اور تاریخی قبرستانوں کی قبروں کی حالت کھنڈرات سے جیسی ہوگئی ہے۔




مقبروں کے گنبد گرنا شروع ہو گئے ہیں جسکی وجہ سے سیاحوں نے بھی آنا بند کر دیا ہے۔ اس ضمن میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس تاریخی قبرستان کی خوبصورتی برقرار رکھنے کیلیے کروڑوں روپے کی رقم بھی چند سال پہلے جاری کی گئی تھی جو ہڑپ کرلی گئی۔ مقبروں کے قیمتی پتھر چوری کر لیے گئے مگر افسوس کہ مکلی پولیس یا محکمہ آثار قدیمہ کے اہل کار ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام ہیں۔
Load Next Story