بلوچستان کے سرکاری ملازمین کا احتجاج اہم شاہراہیں بند

فوری طورپر مین شاہراہوں كو كھلوانے كے لیے اقدامات کیے جائیں، عوام کا حكومت سے مطالبہ


ویب ڈیسک April 05, 2021
فوری طورپر مین شاہراہوں كو كھلوانے كے لیے اقدامات کیے جائیں، عوام کا حكومت سے مطالبہ ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

بلوچستان کے سرکاری ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے اہم شاہراہیں بند کردیں جس سے ہزاروں افراد گاڑیوں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

بلوچستان بھر كے سركاری ملازمین كا احتجاج 9 روز سے صوبائی دارالخلافہ كوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں جاری ہے، سركاری ملازمین نے تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے سمیت 17 نكاتی مطالبات حكومت كو پیش كردیئے، آج آل بلوچستان ایمپلائز گرینڈ الائنس كی مركزی كال پر صوبائی دارالحكومت كوئٹہ سمیت بلوچستان بھر كی تمام اہم شاہراہیں سرکاری ملازمین کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردی گئی ہیں۔

حب، لسبیلہ، سونمیانی، قلات، ڈیرہ مراد جمالی، خضدار زیرو پوائنٹ، سبی، مستونگ، نوشكی، كوہلو، قلعہ سیف اللہ، نصیرآباد،خاران، واشک اور چاغی سمیت دیگر مقامات سے بند كردیا گیا ہے جس کے باعث ہزاروں افراد گاڑیوں اور کوچوں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

عوام نے حكومت سے مطالبہ كیا ہے كہ فوری طورپر مین شاہراہوں كو كھلوانے كے لیے اقدامات كریں كیوں كہ ہزاروں كی تعداد میں گاڑیوں میں چھوٹے بچے اور عورتوں سمیت بوڑھے افراد موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں