سندھ حکومت نے بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی

پابندی 9 سے 26 اپریل تک دو روز ہفتہ اور اتوار کے لیے عائد ہوگی، مال بردار گاڑیو پر اطلاق نہیں ہوگا، نوٹی فکیشن

(فوٹو : فائل)

PESHAWAR:
سندھ حکومت نے بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر ہفتے میں دو روز کے لیے پابندی عائد کردی۔

صوبائی محکمہ داخلہ نے این سی او سی کے فیصلے کے تحت نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہفتے میں دو روز ہفتہ اور اتوار کو ہوگی۔


نوٹی فکیشن کے مطابق انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی 9 اور 10 اپریل سے شروع ہو کر 25 اور 26 اپریل کی شب تک عائد ہوگی، پابندی سندھ وبائی امراض ایکٹ کے تحت عائد کی گئی ہے۔

یہ پڑھیں : سندھ بھر میں جمعہ اور اتوار کو کاروباری سرگرمیاں بند رکھنے کا حکم

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق مال بردار گاڑیوں پر نہیں ہوگا جبکہ طبی اور دیگر ہنگامی خدمات کی نقل وحمل پر بھی کوئی پابندی عائد نہیں ہوگی، مذکورہ فیصلے پر 21 اپریل کو این سی او سی کے اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
Load Next Story