جشن ولادت رسولؐ کے سلسلے میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں 

اہم شاہراہوں ،عمارتوں اور علاقوں کو سبز پرچموں و برقی قمقموں سے سجا دیا گیا،شہریوں میں جوش و خروش

نوجوان اوربچے گھروں کو خوبصورتی سے سجا رہے ہیں، نعت خوانی،میلاد،ختم درود کی محافل اور سیرت مصطفیؐ کانفرنسوں کا انعقاد ۔ فوٹو :محمد نعمان/ایکسپریس

محسن انسانیت، رحمت اللعالمین ،خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفیؐ کا جشن ولادت 12ربیع الاول (14جنوری) کو ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

کراچی میں جشن ولادت رسولؐ کے سلسلے میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، شہر کی اہم شاہراہوں، مقامات اور علاقوں کو سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے، پورا شہر جشن ولادت کی خوشی میں رنگ و نور سے نہا گیا ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد جشن ولادت بھرپور طریقے سے منانے کیلیے تیاریوں میں مصروف ہے، جشن ولادت کے حوالے سے مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجایاگیا ہے، شہر میں جابجا جشن ولادت کے حوالے سے نعت خوانی، میلاد شریف، قصیدہ بردہ شریف، ختم درود پاک کی محافل اور سیرت مصطفیؐ کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے، شہر کے سیکڑوں مقامات پر جشن ولادت کیلیے سبز پرچموں، بیجز، جھنڈیوں اور آرائشی سامان کی فروخت کیلیے خصوصی اسٹالز لگائے گئے ہیں جہاں رات گئے بچے، بڑے اور خواتین بھی جشن ولادت مصطفیؐ شایان شان طریقے سے منانے کیلیے خصوصی طور پر خریداری کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

ایکسپریس سروے کے مطابق کراچی میں جشن ولادت رسولؐ کی تیاریوں کے حوالے سے شہریوں میں انتہائی جوش و خروش پایا جاتا ہے، 12ربیع الاول کی تیاریوں کے سلسلے میں کھارادر، میٹھادر، رنچھوڑلائن، آرام باغ، اولڈ سٹی ایریا، نمائش چورنگی، گرومندر، جمشید روڈ، پی آئی بی کالونی، لیاقت آباد، عزیز آباد، فیڈرل بی ایریا، کورنگی، لانڈھی، اورنگی ٹاؤن، ملیر، لائنز ایریا اور کیماڑی سمیت شہر کے دیگر علاقوں کی سجاوٹ کا کام عروج پر پہنچ گیا ہے، شہر بھرکی بیشتر سرکاری اور رہائشی عمارتوں، شاہراہوں، چورنگیوں اور مساجد کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سبز اور سفید کے علاوہ دیگر رنگوں کے برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، خصوصاً گرومندر اور کھارادر کی سجاوٹ دیکھنے کے قابل ہے۔



یہاں پر عقیدت مندوں نے انتہائی خوبصورت برقی قمقموں کی مدد سے چراغاں کیا ہے، رات کے اوقات میں جب ان برقی قمقموںکو روشن کیا جاتا ہے تو یہ علاقے دیکھنے کے قابل ہوتے ہیں اور لوگ دور دور سے رات گئے تک چراغاں دیکھنے کیلیے آتے ہیں، جشن ولادت کے حوالے سے سبز پرچم، نعلین پاک کی شباہت والے چھوٹے بڑے بیجز، گنبد خضرا، مسجد نبویؐ، یارسول اللہؐ اور جشن ولادت کے حوالے سے دیگربیجز کے علاوہ کاغذ اور کپڑے پر مشتمل جھنڈیوں سمیت دیگر آرائشی سامان کی خریداری کیلیے خصوصی اسٹال شہر کے سیکڑوں مقامات پر لگائے گئے ہیں۔


نوجوان خصوصاً بچے جشن ولادت کے حوالے سے ان اشیا کی خریداری کرکے اپنے گھروںکو خوبصورتی سے سجا رہے ہیں، جشن ولادت کے حوالے سے شہر میں مساجد کو بھی انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے، جامع مسجد کنزالایمان، گلزار حبیب مسجد، فیضان مدینہ اور میمن مسجد سمیت دیگر مساجد کو سبز پرچموں اور برقی قمقموں کی مدد سے سجایا گیا ہے، رات کے اوقات میں چراغاں کے دوران یہ مساجد انتہائی خوبصورت نظر آتی ہیں۔

پورا شہر رنگ و نور سے نہا گیا،اہم شاہراہوں ،عمارتوں اور علاقوں کو سبز پرچموں و برقی قمقموں سے سجا دیا گیا،شہریوں میں جوش و خروش

نوجوان اوربچے گھروں کو خوبصورتی سے سجا رہے ہیں، نعت خوانی،میلاد،ختم درود کی محافل اور سیرت مصطفیؐ کانفرنسوں کا انعقاد

گرومندر اور کھارادر پرچراغاں دیکھنے شہری رات گئے تک آتے ہیں ،مساجدکو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے ،ایکسپریس سروے

کراچی(رپورٹ:عامر خان) محسن انسانیت، رحمت اللعالمین ،خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفیؐ کا جشن ولادت 12ربیع الاول (14جنوری) کو ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا، کراچی میں جشن ولادت رسولؐ کے سلسلے میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، شہر کی اہم شاہراہوں، مقامات اور علاقوں کو سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے، پورا شہر جشن ولادت کی خوشی میں رنگ و نور سے نہا گیا ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد جشن ولادت بھرپور طریقے سے منانے کیلیے تیاریوں میں مصروف ہے، جشن ولادت کے حوالے سے مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجایاگیا ہے، شہر میں جابجا جشن ولادت کے حوالے سے نعت خوانی، میلاد شریف، قصیدہ بردہ شریف، ختم درود پاک کی محافل اور سیرت مصطفیؐ کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے، شہر کے سیکڑوں مقامات پر جشن ولادت کیلیے سبز پرچموں، بیجز، جھنڈیوں اور آرائشی سامان کی فروخت کیلیے خصوصی اسٹالز لگائے گئے ہیں جہاں رات گئے بچے، بڑے اور خواتین بھی جشن ولادت مصطفیؐ شایان شان طریقے سے منانے کیلیے خصوصی طور پر خریداری کرتے ہوئے نظر آتے ہیں، ایکسپریس سروے کے مطابق کراچی میں جشن ولادت رسولؐ کی تیاریوں کے حوالے سے شہریوں میں انتہائی جوش و خروش پایا جاتا ہے، 12ربیع الاول کی تیاریوں کے سلسلے میں کھارادر، میٹھادر، رنچھوڑلائن، آرام باغ، اولڈ سٹی ایریا، نمائش چورنگی، گرومندر، جمشید روڈ، پی آئی بی کالونی، لیاقت آباد، عزیز آباد، فیڈرل بی ایریا، کورنگی، لانڈھی، اورنگی ٹاؤن، ملیر، لائنز ایریا اور کیماڑی سمیت شہر کے دیگر علاقوں کی سجاوٹ کا کام عروج پر پہنچ گیا ہے، شہر بھرکی بیشتر سرکاری اور رہائشی عمارتوں، شاہراہوں، چورنگیوں اور مساجد کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سبز اور سفید کے علاوہ دیگر رنگوں کے برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، خصوصاً گرومندر اور کھارادر کی سجاوٹ دیکھنے کے قابل ہے، یہاں پر عقیدت مندوں نے انتہائی خوبصورت برقی قمقموں کی مدد سے چراغاں کیا ہے، رات کے اوقات میں جب ان برقی قمقموںکو روشن کیا جاتا ہے تو یہ علاقے دیکھنے کے قابل ہوتے ہیں اور لوگ دور دور سے رات گئے تک چراغاں دیکھنے کیلیے آتے ہیں، جشن ولادت کے حوالے سے سبز پرچم، نعلین پاک کی شباہت والے چھوٹے بڑے بیجز، گنبد خضرا، مسجد نبویؐ، یارسول اللہؐ اور جشن ولادت کے حوالے سے دیگربیجز کے علاوہ کاغذ اور کپڑے پر مشتمل جھنڈیوں سمیت دیگر آرائشی سامان کی خریداری کیلیے خصوصی اسٹال شہر کے سیکڑوں مقامات پر لگائے گئے ہیں، نوجوان خصوصاً بچے جشن ولادت کے حوالے سے ان اشیا کی خریداری کرکے اپنے گھروںکو خوبصورتی سے سجا رہے ہیں، جشن ولادت کے حوالے سے شہر میں مساجد کو بھی انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے، جامع مسجد کنزالایمان، گلزار حبیب مسجد، فیضان مدینہ اور میمن مسجد سمیت دیگر مساجد کو سبز پرچموں اور برقی قمقموں کی مدد سے سجایا گیا ہے، رات کے اوقات میں چراغاں کے دوران یہ مساجد انتہائی خوبصورت نظر آتی ہیں۔
Load Next Story