پھل مارکیٹوں سے غائب ہونے لگامزید مہنگائی کا امکان

کینو کی قیمت خوفناک اضافہ کیساتھ 220روپے ،کیلا 130روپے درجن کر دیا گیا۔

فروٹ چاٹ میں استعمال ہونیوالے مصالحہ جات کی قیمت میں30 فیصد تک اضافہ۔ فوٹو: فائل

QUETTA:
رمضان قریب آتے ہی اوپن مارکیٹ سے کینو اور کیلا غائب ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

رمضان شریف کی آمد کے باعث اشیائے خورد و نوش کے بعد تمام مصالحہ جات،مشروبات، گھی،آئل کی قیمتوں سمیت تمام ملٹی نیشنل کمپنیوں نے بھی اپنی تمام مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔


رمضان قریب آتے ہی اوپن مارکیٹ سے کینو اور کیلا غائب ہونا شروع ہوگئے ہیں،کینو کی قیمت خوفناک اضافہ کے ساتھ 220روپے درجن،کیلا اضافہ کے ساتھ 130روپے درجن کر دیا گیا ہے آئندہ 72 گھنٹوں میں تمام اشیاء کی قیمتوں میں مذید بے پناہ اضافہ کا امکان ہے۔

اوپن مارکیٹ میں روزہ کی افطاری کے لئے شربت بنانے کے لیے تمام اقسام کے مشروبات کی بوتلوں کی قیمت600روپے سے بڑھا کر840روپے 3لٹر بڑی بوتل کردی گئی ہے جبکہ مشروبات کی چھوٹی بوتلوں کی قیمت میں ایک ایک سو روپے کا فوری اضافہ کر دیا گیا۔

اوپن مارکیٹ میں آئل زبردست اضافہ کے ساتھ 5لٹر بوتل 1565 روپے، گھی1520روپے پانچ کلو، چینی110روپے کلو، چائے کی پتی565روپے جار،گرم مصالحہ مکس 1500 روپے، سفید چنا160 روپے کلو،سرخ لوبیا 270 روپے،سرف ایک کلو پیکٹ310روپے،شیمپو اچھا 398روپے بڑی بوتل،ہنی لوشن 238 روپے، صابن ٹکیہ 80روپے،ٹوتھ پیسٹ بڑا پیکٹ278روپے، شوپالش110روپے،لیموں250روپے کلو،دھی بھلے، فروٹ چاٹ میں استعمال ہونے والے مصالحہ جات کی قیمت میں30 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔
Load Next Story