فیصلہ کن ون ڈے سے قبل تبدیلیوں کی ہوا چلنے لگی

ناکام ثابت ہونے والے آصف علی کو ڈراپ کرکے حیدرعلی کی شمولیت کا امکان


Saleem Khaliq April 06, 2021
شاداب کی جگہ عثمان قادر سنبھالیں گے، حتمی فیصلے آج پریکٹس کے بعد متوقع۔ فوٹو : اے ایف پی

فیصلہ کن ون ڈے سے قبل تبدیلیوں کی ہوا چلنے لگی جب کہ ٹیم مینجمنٹ ناکام ثابت ہونے والے آصف علی کو ڈراپ کرنے پر غورکررہی ہے۔

جنوبی افریقہ سے ابتدائی دونوں ون ڈے انٹرنیشنل میں دانش عزیز اور آصف علی پاکستان ٹیم کی کمزور کڑی ثابت ہوئے،ڈیبیو کرنے والے دانش جنوبی افریقی پیسر نورکیا کی شارٹ پچ بولنگ پر پریشان دکھائی دیے، وہ پہلے ون ڈے میں 3اوردوسرے میں 9رنز ہی بنا سکے، البتہ اس کے باوجود انھیں ٹیم میں برقرار رکھنے کا امکان ہے۔

ٹیم مینجمنٹ کو لگتا ہے کہ ایک نئے کھلاڑی کو جب منتخب کیا تو پورا موقع دینا چاہیے، اب نورکیا بھارت جا چکے شاید دانش کامیاب ثابت ہو جائیں،البتہ آصف علی کو ڈراپ کرکے حیدرعلی کو آزمایا جا سکتا ہے۔

آصف ابتدائی ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہیں تھے، سعود شکیل کی انجری نے انھیں موقع فراہم کیا جس سے وہ فائدہ نہ اٹھا سکے، انھوں نے پروٹیز سے پہلے میچ میں 2 اوردوسرے میں 19رنز بنائے، انجرڈ شاداب خان کا خلا عثمان قادر پْر کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ سرفراز احمد کو کھلانے کا زیادہ امکان نہیں لگتا، ٹیم مینجمنٹ محمد رضوان کو بطور اسپیشلسٹ بیٹسمین کھلا کر ٹیم کمبی نیشن سے چھیڑچھاڑ نہیں کرنا چاہتی، اسی طرح حسن علی کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعدآہستہ آہستہ ردھم میں آرہے ہیں، گوکہ محمد حسنین کی جگہ انھیں میدان میں اتارنے کا آپشن موجود ہوگا مگر زیادہ امکان یہی ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہی آزمایا جائے۔

ٹیم مینجمنٹ تمام دستیاب آپشنزکا جائزہ لے رہی ہے، منگل کو پریکٹس سیشن کے بعد ہی حتمی فیصلے ہوں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |