ایران کا اسرائیلی جاسوس گرفتار کرنے کا دعویٰ

ایران کی جانب سے جاسوس کی گرفتاری پر اسرائیلی حکام نے ابھی تک کوئی ردعمل نہیں دیا


ویب ڈیسک April 06, 2021
ایران کی جانب سے جاسوس کی گرفتاری پر اسرائیلی حکام نے ابھی تک کوئی ردعمل نہیں دیا

ایران نے اسرائیلی جاسوس سمیت دیگر ممالک کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے اسرائیلی جاسوس سمیت دیگر ممالک کے لیے جاسوسی کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے تاہم دیگر افراد کی شہریت سے متعلق ابھی تک نہیں بتایا گیا جب کہ ایران کی جانب سے جاسوس کی گرفتاری پر اسرائیلی حکام نے ابھی تک کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

ایرانی انٹیلیجنس حکام کے مطابق مشرقی صوبے آزربائیجان میں کارروائی کے دوران اسرائیلی جاسوس کو گرفتارکیا گیا جب کہ گرفتار دیگر افراد متعدد ممالک کی انٹیلیجنس سروسز سے رابطے میں تھے اور جاسوسی کررہے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ایران نے امریکا اور اسرائیلی کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شہری کو پھانسی دی تھی جب کہ ایران کی عدالت نے ایک اور شہری کو جوہری پروگرام کی معلومات امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کو دینے پر سزائے موت سنائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں