مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

فوجی اہلکار نے عمارت کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی، کشمیر میڈیا سروس


ویب ڈیسک April 06, 2021

مقبوضہ وادی میں قابض فوج کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے ذہنی تناؤ کے باعث اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، فوجی اہلکار نے ضلع سرینگر میں عمارت کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 2007 سے لیکر اب تک کم ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی کرنے والے فوجی اہلکاروں کی تعداد 500 تک پہنچ گئی ہے جب کہ بھارتی وزارت دفاع نے فوجیوں کی خودکشی کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا بھی اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں