چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس نواز شریف آصف زرداری کے کیسز کا جائزہ

نیب قانون کے مطابق احتساب سب کے لئے کی پالیسی پرسختی سے عمل پیرا ہے، چیئرمین نیب


ویب ڈیسک April 06, 2021
الیکٹرک، این ٹی ایس، روز ویلٹ ہوٹل کی بندش، سندھ فیسٹیول کیس، این آئی سی وی ڈی کراچی کیسز کا جائزہ لیا گیا: فوٹو: فائل

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کی وابستگی صرف اورصرف ریاست پاکستان سے ہے۔

قومی احتساب بیوروکے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کا اجلاس ہوا، اجلاس میں نیب کی مجموعی کارکردگی سمیت نواز شریف، آصف علی زرداری، شوکت عزیز، راجہ پرویزاشرف، سید یوسف رضا گیلانی کے کیسزسمیت مختلف کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں 56 پنجاب پبلک لمیٹڈ کمپنیز، آٹا اورشوگرسبسڈی اسیکنڈل کے مقدمات میں اب تک کی گئی تحقیقات سمیت کے الیکٹرک، این ٹی ایس، روز ویلٹ ہوٹل کی بندش، سندھ فیسٹیول کیس، این آئی سی وی ڈی کراچی کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب قانون کے مطابق احتساب سب کے لئے کی پالیسی پرسختی سے عمل پیرا ہے، نیب کی وابستگی صرف اورصرف ریاست پاکستان سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں