وفاق سے کشیدگی کا خاتمہ لیگی ارکان کا پرویز خٹک سے ملاقات کا فیصلہ
ملاقات میں مرکز اورصوبے کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی میں کمی لانے کے حوالے سے بھی بات ہوگی.
وفاق اور پختونخوا حکومت کے درمیان بجلی سے متعلق امور سمیت دیگر حوالوں سے جاری تنازعات کے خاتمے اور اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں اوردیگر امور میں سہولت پیداکرنے کیلیے خیبرپختونخوا اسمبلی کے ن لیگ سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لیگی ارکان کی وزیراعلیٰ سے ملاقات کل متوقع ہے۔ ملاقات میں اپوزیشن لیڈرسردارمہتاب شامل نہیں ہوں گے۔ایک لیگی رکن نے ایکسپریس کوبتایاکہ ملاقات میں مرکز اورصوبے کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی میں کمی لانے کے حوالے سے بھی بات ہوگی اورہم وزیراعلیٰ پختونخواکا پیغام پارٹی قیادت تک پہنچائیں گے۔