مصر مرسی کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپیں 3 ہلاک 169 گرفتار

اخوان المسلمون کے ہزاروں کارکن نماز جمعہ کے بعد سڑکوں پر نکل آئے، فوج کیخلاف نعرے بازی، معزول صدر کی بحالی کا مطالبہ


AFP January 11, 2014
اسکندریہ میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی، سویز شہر میں جھڑپوں میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

مصر میں معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے اخوان المسلمون کے 169 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق نماز جمعہ کے بعد معزول صدر مرسی کے ہزاروں حامی سڑکوں پر نکل آئے جو فوجی حکومت کے خلاف نعرے بازی اور مرسی کی بحالی کا مطالبہ کررہے تھے۔ اسی دوران مرسی کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپیں ہوئیں جن میں 3 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ اسکندریہ میں دونوں گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک پھیری والا ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

 photo 3_zps3869654a.jpg

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنیوالا شخص اخوان المسلمون کا کارکن ہے اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر 25 مظاہرین کو بھی اسی جگہ سے گرفتار کیا گیا۔ سویز شہر میں مرسی کے حامیوں ، مخالفین اور فورسز میں جھڑپیں ہوئی جس میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ وزارت داخلہ کے مطابق پولیس نے پورے ملک میں اخوان المسلمون کے 169 مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں