سندھ حکومت نے کینسر میں مبتلا اداکارہ نائلہ جعفری کی آواز سن لی

اداکارہ نائلہ جعفری نے مالی مشکلات کے شکار اداکاروں کی مالی مدد کرنے کی درخواست کی تھی


ویب ڈیسک April 06, 2021
اداکارہ نائلہ جعفری نے مالی مشکلات کے شکار اداکاروں کی مالی مدد کرنے کی درخواست کی تھی (فوٹو : فائل)

سندھ حکومت نے کینسر میں مبتلا سینئر اداکارہ نائلہ جعفری کی پکار سنتے ہوئے ان کی مالی مدد کا اعلان کردیا۔

اداکارہ نائلہ جعفری کئی برس سے کینسر کے خلاف جنگ لڑ رہی ہیں اور وہ ان دنوں مالی مشکلات کا بھی شکار ہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے کچھ روز قبل اپنی جاری کردہ ویڈیو میں حالت زار سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئے سینئر اداکاروں کی مالی مدد کرنے کی استدعا کی تھی۔



انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ماضی میں پاکستان ٹیلی ویژن پر ڈرامے دوبارہ نشر ہونے کی صورت میں کچھ رائلٹی دی جاتی تھی اب اگر ایسا کوئی سلسلہ پھر ہو جائے کہ ہمارے دوبارہ دکھائے جانے والے ڈراموں کی مد میں ہمیں کچھ پیسے مل جائیں تاکہ آنے والے وقت میں مجھ جیسے سینئر اور بیمار اداکاروں کی مدد ہوسکے۔



نائلہ جعفری کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد بہت سے فنکار اُن کی حمایت میں سامنے آئے۔ نائلہ جعفری کے قریبی دوست نے بھی یہ ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی جس میں انہوں نے اداکارہ کی تمام روداد بیان کی جو کہ سندھ حکومت تک پہنچ گئی۔

یہ پڑھیں: اداکارہ نائلہ جعفری کی سینئر اداکاروں کی مالی معاونت کرنے کی اپیل

نائلہ جعفری کی ویڈیو دیکھ کر محکمہ ثقافت کے وزیر سید سردار علی شاہ میدان میں آگئے اور اعلان کیا کہ اداکارہ کے علاج کے تمام اخراجات محکمہ ثقافت سندھ برداشت کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں