مشرف فرار ہوئے تو ذمے دار نواز شریف ہونگے سراج الحق

مشرف لال مسجد میں شہید ہونے والی بچیوں اور ان کے خاندانوں کی بددعائوں کے نتیجے میں اس حال کو پہنچے ہیں، سراج الحق


Numainda Express January 11, 2014
مشرف کی بیماری بہانہ ہے،عابد شیر علی کو جلد فیصل آباد میں جواب دوں گا، سراج الحق۔ فوٹو: پی پی آئی/فائل

پختونخوا کے سینئرصوبائی وزیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو ملک سے فرار کرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، اگرمشرف فرارہوئے تو ذمے دار نوازشریف ہوںگے اورانھیں خود عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔

پرویز مشرف لال مسجد میں شہید ہونے والی بچیوں اور ان کے خاندانوں کی بددعائوں کے نتیجے میں اس حال کو پہنچے ہیں۔ وہ جماعت اسلامی کے تحت تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر اے این پی اور پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

 photo 4_zps687aadba.jpg

سراج الحق نے مزیدکہاکہ پرویزمشرف نے خود اعتراف کیاکہ عافیہ صدیقی کو میں نے امریکا کے حوالے کیا، پرویزمشرف عدالت میں پیش ہونے سے ڈرتے ہیں،ان کی بیماری ایک بہانہ ہے انھیں ایسی کوئی بیماری لاحق نہیں جو انھیں عدالت میں پیش ہونے سے روک رہی ہے۔انھوں نے کہاکہ وفاقی وزیر عابدشیر علی نے پختونوں کو چورکہا ہے، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ جب پانی ہمارا ہے، بجلی ہماری ہے اور پنجاب اس کو بے دریغ استعمال کررہا ہے تو چور کون ہوا؟ عابد شیر علی کو بہت جلد فیصل آباد میں ان کے گھر پر جواب دوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں