برطانوی حکومت نے اپنے پاسپورٹس کی لوٹ سیل لگا دی

ویزا سہولت سے صرف امیرافراد ہی فائدہ اٹھا سکیں گے۔


آن لائن January 11, 2014
برطانوی حکومت ہراس شخص کو ویزا دے سکتی ہے جس کے پاس برطانیہ میں سرمایہ کاری کے لیے کئی ملین پاؤنڈزہوں۔ فوٹو: فائل

برطانوی حکومت کی مالی صورت حال کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس نے اپنے پاسپورٹس کی لوٹ سیل لگادی ہے تاہم اس سہولت سے صرف امیرافراد ہی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

برطانیہ کی مائیگریشن ایڈوائزری کمیٹی نے اپنا نیا منصوبہ جاری کیا ہے جس کے مطابق برطانوی حکومت ہراس شخص کو ویزا دے سکتی ہے جس کے پاس برطانیہ میں سرمایہ کاری کے لیے کئی ملین پاؤنڈزہوں۔کمیٹی کے چیرمین پروفیسر سرمیٹ کاف کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے ویزوں کی نیلامی بھی کی جاسکتی ہے اور تعلیمی اداروں کو بھاری چندہ دینے والے افرادکومنتخب بھی کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں