فاروق ستارکاوزیراعظم کوفون کراچی کوبجلی کم کرنے پراظہار تشویش

600میگاواٹ بجلی کی معطلی سے شہر میں صورتحال مزید خراب ہوجائے گی، فاروق ستار


ایکسپریس July 09, 2012
600میگاواٹ بجلی کی معطلی سے شہر میں صورتحال مزید خراب ہوجائے گی، فاروق ستارَ فوٹو ایکسپریس

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینراوروفاقی وزیرڈاکٹرفاروق ستارنے واپڈاکی جانب سے کے ای ایس سی اورکراچی کوفراہم کردہ600میگاواٹ بجلی کی فراہمی کی معطلی پروزیراعظم راجاپرویزاشرف کوایم کیوایم کی تشویش سے آگاہ کیا۔

یہ بات انھوں نے وزیراعظم راجاپرویزاشرف سے ٹیلی فون پرگفتگوکرتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہاکہ وزارت پانی وبجلی کو قانونی طورپریہ اختیارحاصل نہیں کہ وہ کٹوتی کرسکے اور اس طرح کے غیرمنصفانہ اور ناجائزاقدام کی ایم کیوایم نہ صرف مزاحمت کریگی بلکہ اس پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے اس مسئلے کو ہر فورم پراٹھائے گی۔فاروق ستارنے وزیراعظم کو بتایاکہ حکومت کی قائم کردہ انرجی کمیٹی میں بھی ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیاگیامگروزارت پانی وبجلی اس طرح کااگرکوئی قدم اٹھاتی ہے توکراچی کی صورتحال جو پہلے ہی خراب ہے اس میں مزیداضافہ ہوجائیگا۔

وزیراعظم راجاپرویز اشرف نے فاروق ستار سے گفتگوکرتے ہوئے انہیں یقین دلایاکہ وزارت پانی وبجلی کی جانب سے کے ای ایس سی اور کراچی کو فراہم کردہ 600میگا واٹ بجلی کی فراہم کی معطلی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیاگیاہے اور نہ ہی ایسا کوئی اقدام اٹھایاجائے گا جس سے عوام سراپااحتجاج ہوں۔انھوں نے وزارت پانی وبجلی کو ہدایت کی کہ ایسا کوئی قدم نہ اٹھایاجائے جس سے کراچی کے امن وامان کی صورتحال مزیدخراب ہوجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں