اے این پی کی جدائی نے راجکماری اور مولانا کا سوگ طویل کردیا ہے فردوس عاشق

پی ڈی ایم کی دیگر جماعتیں بھی جلد اپنی اپنی راہ لیتی نظر آئیں گی،فردوس عاشق اعوان


ویب ڈیسک April 07, 2021
پی ڈی ایم کی کشتی سے مانگے تانگے کے ملاحوں نے چھلانگیں لگانا شروع کردیں، فردوس عاشق اعوان فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اے این پی کی جدائی نے ریٹائرڈ ہرٹ راجکماری، کنیزوں اور مولانا کا سوگ طویل کردیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ منجدھار میں پھنسی لڑکھڑاتی اور ہچکولے لیتی پی ڈی ایم کی کشتی سے مانگے تانگے کے ملاحوں نے چھلانگیں لگانا شروع کردیں۔ اے این پی نے واضح کہا کہ پی ڈی ایم مخصوص جماعت کے ہاتھوں ہائی جیک ہوچکی ہے۔ پی ڈی ایم کو ذاتی ایجنڈے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ عوام کےنام پر چند افراد کی کرپشن کےتحفظ کیلئےبنائے گئے"ملاوٹ شدہ پی ڈی ایم اتحاد" میں شامل دیگر جماعتیں بھی جلد اپنی اپنی راہ لیتی نظر آئیں گی۔ پیپلزپارٹی کے پےدرپے دئیے گئے گہرے زخموں کے بعد اے این پی کی جدائی نے ریٹائرڈ ہرٹ جعلی راجکماری، کنیزوں اور فسادی مولانا کا سوگ طویل کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں