قرضہ اسکیم میں صوبوں اور معذوروں کیلیے5 فیصد کوٹا رکھا جائے وزیراعظم

مسترد شدہ درخواستوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے درست ہوںتو انھیں اہل درخواست گزاروں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔


APP/Numainda Express January 11, 2014
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت قرضہ اسکیم کے حوالے سے اجلاس ہورہا ہے ۔ فوٹو : آئی این پی

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ یوتھ بزنس قرضہ اسکیم میں صوبوں اور معذور افراد کیلیے5فیصد کوٹا رکھا جانا چاہیے اور اسکیم میں شفافیت یقینی بنائی جائے۔

یہاں قرضہ اسکیم میں پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوں نے ہدایت کی کہ بینک حکام قرض کی درخواستوں کی جانچ پڑتال کا عمل تیز کریں، کوئی پسند ناپسند برداشت نہیں کی جائے گی، شکایات کے ازالے کیلیے نظام وضع کیا جائے جو نیشنل بینک کے چیئرمین منیر کمال کی نگرانی کام کرے گا۔ انھوں نے چیئرمین نیشنل بینک کو ہدایت کی کہ مسترد شدہ درخواستوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے اور ان اسباب کا تعین کیا جائے جن کے باعث درخواستیں مسترد ہوئیں۔



اگر درست ہوں تو انھیں اہل درخواست گزاروں کی فہرست میں شامل کیاجائے۔ وزیراعظم نے کہاکہ وہ خود ہفتہ وار بنیاد پراسکیم کی پیش رفت کا جائزہ لیںگے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار، وزیر اطلاعات پرویزرشید، قرضہ پروگرام کی اعزازی چیئرپرسن مریم نواز، وزارت خزانہ، اسمیڈا ، نیشنل بینک اور فرسٹ ویمن بینک کے سنیئر حکام نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں