فخر زمان رن آؤٹ جاوید میانداد اور وسیم اکرم نے ڈی کوک کو درست قرار دے دیا

پاکستانی ٹیم کئی بار حریف ٹیم کے لئے بھی ایسی حرکتیں کئی بار کرتی رہی ہے، جاوید میانداد

بیٹسمین کا پہلا کام کریز میں پہنچنا اور پھر ادھر ادھر دیکھنا ہوتا ہے، وسیم اکرم فوٹو: فائل

وسیم اکرم اور جاوید میانداد نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں فخر زمان کے رن آؤٹ سے ڈی کوک کے ایکشن کو درست قرار دے دیا ہے۔


پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ ایک بیٹسمین کو اپنی وکٹ پہلی محبت کی طرح عزیز ہونی چاہیے، بیٹسمین کو آخر تک گیند سے نگاہ نہیں ہٹانی چاہیے، پاکستانی ٹیم بھی حریف ٹیم کے لئے ایسی حرکتیں کئی بار کرتی رہی ہے ،چالاکی کو سمجھنا ضروری ہے ، ڈی کوک پر تنقید درست نہیں۔

دوسری جانب وسیم اکرم نے بھی اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ جاوید میانداد کا فخر زمان ایشو پر موقف بالکل درست ہے ، فخر زمان نے مشکل کنڈیشنز میں شاندار اننگز کھیلی، بیٹسمین کا پہلا کام کریز میں پہنچنا اور پھر ادھر ادھر دیکھنا ہوتا ہے، کرکٹ کے ماہر ہوش کے ناخن لیں، سنچری ، مائنڈ سینٹ اور پلاننگ کی بات کی جائے۔
Load Next Story