کراچی میں پیزا شاپ میں سلنڈر دھماکا ماں 2 بچوں سمیت جاں بحق

خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ بھائی سے ملاقات کے لیے آئی تھیں


ویب ڈیسک April 07, 2021
خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ بھائی سے ملاقات کے لیے آئی تھیں

کراچی میں موسمیات چورنگی کے قریب ایل پی جی گیس سلنڈر کے دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور ان کے 2 بچے شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔

دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس سے 3 دکانیں تباہ ہوگئیں اور کے الیکٹرک کی گاڑی بھی الٹ گئی، جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکہ پیزا کی دکان میں ہوا جس میں سلنڈر موجود تھا۔ دھماکے سے کے الیکٹرک کی وین سمیت 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ کے الیکٹرک ڈرائیور کی حالت تشویش ناک ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 32 سالہ سعیدہ علی، 4 سالہ فاطمہ علی اور 2 سالہ عبداللہ شامل ہے۔ خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ بھائی سے ملاقات کے لیے آئی تھیں جس کا گھر دکان کے اوپر ہے۔ وہ عمارت کی سیڑھیاں چڑھ رہی تھیں کہ یہ واقعہ پیش آگیا اور وہ اس کی زد میں آگئیں کیونکہ دکان زینے کے بالکل ساتھ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں