نوربخاری کی صبا قمر اور حجاب کا مذاق اڑانے والوں پر تنقید

صارفین نے صبا قمر کو مغربی انداز کا لباس پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا


ویب ڈیسک April 07, 2021
صباقمر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر نیلے رنگ کے لباس میں اپنی کئی تصاویر شیئر کی تھیں فوٹوسوشل میڈیا

سابق اداکارہ نوربخاری نے صباقمر کی تصویر فوٹوشاپ کرکے ان کا اور حجاب کا مذاق اڑانے والوں پر تنقید کی ہے۔

صباقمر نے چند روز قبل اپنی سالگرہ کے موقع پر نیلے رنگ کے لباس میں اپنی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔ صبا قمر کا لباس مغربی انداز کا تھا جس میں سے ان کا جسم نظر آرہا تھا۔ صباقمر کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئیں اور لوگ انہیں مغربی انداز کا لباس پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بنانے لگے۔



گزشتہ روز سوشل میڈیا پرصبا قمر کی ایک اور تصویر وائرل ہوئی جس میں کسی نے فوٹوشاپ کا استعمال کرکے تصویر کی اس طرح ایڈیٹنگ کی تھی کہ صبا قمر کے جسم کے وہ حصے جو پہلے نظر آرہے تھے انہیں ڈھانپ دیا تھا اور انہیں حجاب بھی پہنادیا تھا۔

صبا قمر کی فوٹوشاپ کی ہوئی یہ تصویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی اور لوگوں نے اس تصویر پر میمز بنانی شروع کردیں۔



تاہم نور بخاری نے صبا قمر کا مذاق اڑانے والوں پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے صبا قمر کی ایڈٹ کی ہوئی تصویر اپنی انسٹااسٹوری پر شیئر کروائی اور لکھا صبا اور حجاب پہننے والی خواتین کا مذاق نہیں اڑانا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں