الیکشن کمیشن کا ڈسکہ الیکشن میں لاپتہ پریذائڈنگ افسران کی انکوائری کا اعلان

لاپتہ پریذائڈنگ افسران صبح تک کہاں رہے سائنسی طور پر پتہ چلایا جائے گا۔


ویب ڈیسک April 07, 2021
لاپتہ پریذائڈنگ افسران صبح تک کہاں رہے سائنسی طور پر پتہ چلایا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں لاپتہ پریذائڈنگ افسران کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 75 معاملے میں انکوائری افسر کا تقرر کر دیا۔ صوبائی جوائنٹ الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل انکوائری آفیسر ہوں گے جو 15 مئی تک اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کریں گے۔

انکوائری کمیشن پریذائڈنگ افسران اور سیکورٹی عملے کی ڈیوٹی کی خلاف ورزیوں کی جانچ کرے گا، انکوئری افسر ماہرین اور اداروں سے مدد لے سکے گا، لاپتہ پریذائڈنگ افسران صبح تک کہاں رہے سائنسی طور پر پتہ چلایا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انکوائری افسر تمام وفاقی و صوبائی اداروں سے مدد لے سکتا ہے اور لاپتہ پریذائڈنگ افسران کے بیانات ریکارڈ کرے گا۔ انکوائری میں ٹرانسپورٹیشن اور سیکورٹی پلان کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ مبینہ کرپٹ پریکٹس میں ملوث افسران کا تعین کیا جائے گا، رزلٹ ٹمپرنگ اور پولنگ کو عملے کو لاپتہ کرنے میں مدد دینے والوں کا تعین بھی کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں