فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی

پی ایف ایف نارملائیزیشن کمیٹی کو باہر نکال کر فٹبال ہاؤس پر قبضہ کرنے پر یہ فیصلہ کیا گیا


Sports Reporter April 07, 2021
پی ایف ایف نارملائیزیشن کمیٹی کو باہر نکال کر فٹبال ہاؤس پر قبضہ کرنے پر یہ فیصلہ کیا گیا

KARACHI: فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کر دی۔

ذرائع کے مطابق فیفانے پی ایف ایف نارملائیزیشن کمیٹی کو باہر نکال کر فٹبال ہاؤس پر قبضہ کرنے پر یہ فیصلہ کیا جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور تاحکم ثانی برقرار رہے گا۔

فیفا کی جانب سے دی جانے والی ڈیڈ لائن کے بعد بھی قبضہ ختم نہ کیا گیا تھا اور ڈائیلاگ کی کوشش بھی ناکام رہی تھی،واضح رہے کہ فیفا نے دوسری مرتبہ پاکستان فٹبال کو معطل کیا ہے۔

قبل ازیں2017 میں پاکستان کو پہلی مرتبہ معطلی کا سامنا کرنا پڑا،فیفا نے پابندی کے ساتھ ہی پاکستان کو فنڈز کی فراہمی روک دی،پابندی کے سبب پاکستان انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت نہیں کر سکے گا،معطلی پی ایف ایف معاملات میں بیرونی مداخلت پر کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیفا کی طرف سے عائد پابندی پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائیزیشن کمیٹی کو اختیارات کی واپسی تک معطل رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں