بحر احمر میں ایران کے پاسداران انقلاب کے جہاز پر حملہ

یمن کی سرحد کے نزدیک برسوں سے لنگر انداز کارگو جہاز ایران کے نیم فوجی اڈے کے طور پر استعمال ہوتا ہے، ذرائع


ویب ڈیسک April 07, 2021
مال بردار جہاز ایران کے نیم فوجی اڈے کے طور پر استعمال ہوتا تھا، فوٹو: فائل

بحیرہ احمر میں ایران کے پاسداران انقلاب کے ساویز جہاز کو بارودی سرنگ دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس کےنتیجے میں جہاز کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بحیرہ احمر میں برسوں سے لنگر انداز ایرانی کارگو کمپنی کے پاسداران انقلاب کے زیر استعمال جہاز کو بارودی سرنگ دھماکے میں تباہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

ساویز جہاز کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ بحیرہ احمر میں یمن کی سرحد کے قریب ایران کی پاسداران انقلاب کے عارضی نیم فوجی اڈے کے طور پر استعمال ہوتا ہے تاہم ایران کا کہنا ہے کہ یہ غیر فوجی جہاز ہے جو عالمی سمندری تنظیم میں رجسٹرڈ ہے اور لاجسٹک اسٹیشن کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : امریکا اور ایران کا جوہری معاہدے پر 'ورکنگ گروپ' کے قیام پر اتفاق

ایران کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ایرانی جہاز پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایم وی ساویز کو دھماکے سے معمولی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کی نوعیت اور وجہ کے تعین کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی جہاز پر حملہ اس وقت ہوا جب یورپی یونین کے توسط سے عالمی طاقتیں ویانا میں امریکا اور ایران کے نمائندوں کی عالمی جوہری معاہدے پر مذاکرات کے لیے معاونت کر رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں