میری ٹائم سیکیورٹی کی کھلے سمندر میں کارروائی، 25 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل ضبط

ویب ڈیسک  بدھ 7 اپريل 2021
کشتی کے ذریعے 25,000 لیٹر ایرانی ڈیزل غیر قانونی طریقے سے پاکستان لایا جا رہا تھا، میری ٹائم۔ فوٹو:فائل

کشتی کے ذریعے 25,000 لیٹر ایرانی ڈیزل غیر قانونی طریقے سے پاکستان لایا جا رہا تھا، میری ٹائم۔ فوٹو:فائل

کراچی: میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے ال سمیر نامی کشتی کے ذریعے اسمگل کیا جانے والا 25 ہزارلیٹرایرانی ڈیزل تحویل میں لے کر 9 اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے دوران کھلے سمندر میں روٹین پیٹرولنگ کرتے ہوئے ال سمیر نامی مشکوک کشتی کو 9 اسمگلروں سمیت تحویل میں لے لیا۔

ترجمان کے مطابق ال سمیر نامی کشتی سے 25 ہزارلیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا، جوکہ غیرقانونی طریقے سے پاکستان لایا جارہا تھا، کشتی اورغیر قانونی ڈیزل کسٹم ایکٹ 1969کے قانون کے مطابق تحویل میں لے لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق کسٹم ایکٹ کے تحت گرفتارعملے کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی گئی، اور  پکڑی گئی کشتی بمعہ عملے کے قانونی کارروائی کے لیے کسٹم پریوینٹو کے حوالے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی واحد بحری قانون نافذ کرنے والی ایجنسی ہے، جسے ایکٹ کے تحت ذمہ داری دی گئی ہے کہ سمندر میں اسمگلروں کا تعاقب کرنے کے بعد ان کو کیفر کردار تک پہنچائے، محدودو سائل کے باوجود ایم ایس اے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔