اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اہم منصوبوں کے لیے گرانٹ منظور
وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اہم منصوبوں کیلیےگرانٹ کی منظوری دی گئی۔
وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اہم منصوبوں کے لیے گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں پی آئی اے ملازمین کی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ سکیم(وی ایس ایس) سمیت پی آئی اے کی تنظم نو منصوبے کی اصولی منظوری دیدی ہے۔جسے حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
تنظیم نوکے منصوبہ میں رضاکارانہ علیحدگی سکیم (وی ایس ایس)، ہوابازی کے ماہرین کی خدمات کاحصول، فضائی بیڑے میں جدت، روٹس کومعقول بنانا، پراڈکٹ ڈیولپمنٹ اورمحصولات میں اضافہ کے لیے اقدامات شامل ہیں
اجلاس میں صدر مملکت اور وزیراعظم کے زیراستعمال وی وی آئی پی جہازوں کی مرمت کے لیے 33 کروڑ روپے اور وزارت توانائی کی 38 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد کی دو ضمنی گرانٹس بھی منظورکی گئیں۔
وزیر اعظم کے 'ہنر سب کے لیے' پروگرام کے لیے 2 ارب 38 کروڑ روپے، انصاف امداد احساس پروگرام میں ری فنڈکے لیے وزارت خزانہ کی ایک ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ اور پی ایس ڈی پی کے تحت بلوچستان میں سول ورک کے ضمن میں وزارت ہاوسنگ کے لیے 15 کروڑروپے کی منظوری دی گئی ہے۔
ای سی سی نے سرمایہ کاری بورڈ کے مختلف اخراجات کے لیے 3 کروڑروپے اور انٹرنیٹ ووٹنگ کے نفاذاور مشاورت کے ضمن میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی مواصلات کے لیے کیلئے 28 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظورکی ہے۔
اجلاس میں کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کے فیصلہ کے مطابق فوری طورپربند کیے جانے والے پاورپلانٹس کے موجودہ ملازمین کے پنشن وواجبات کی ذمہ داری، ڈسکوزکے سرپلس ملازمین کوپنشن اورپنشن سے متعلق مراعات کی ادائیگی کے لیے جنیکوز کو ایک بارکی گرانٹ کی فراہمی سے متعلق سمری پیش کی گئی۔