ترکی میں فوجی طیارہ گر کر تباہ پائلٹ جاں بحق

حادثے کا شکار طیارہ فضا میں کرتب دکھانے کے لیے استعمال ہوتا تھا اور معمول کی تربیتی مشن پر تھا

طیارہ ملٹری پریڈ کرتب دکھانے کے لیے استعمال ہوتا تھا، فوٹو: فائل

ترکی میں معمول کی تربیتی پرواز بھرنے والا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ جاں بحق ہوگیا۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی میں فوجی مشقوں اور اہم قومی تقریبات کے دوران فضا میں پرواز کی مہارت اور کرتب دکھانے والا طیارہ قونیہ کے فضائی اڈے سے پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد لاپتہ ہوگیا تھا۔


کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد طیارے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن کا آٓغاز کیا گیا جس کے دوران طیارے کا ملبہ قونیہ شہر کے وسط میں میدانی علاقے سے مل گیا۔ زمین بوس ہونے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔

طیارے کے جلے ہوئے ملبے سے پائلٹ کی لاش نکال لی گئی ہے۔ حادثے کی وجہ کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ صدر طیب اردوان نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے پائلٹ کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 
Load Next Story