سرکاری ملازمین کا دھرنا شہر بھر میں ٹریفک جام سے اسکول جانے والے بچے رل گئے

کوئٹہ کے انسکمب روڈ سمیت پشین اسٹاپ اور شہباز ٹاؤن سمنگلی میں بدترین ٹریفک جام


ویب ڈیسک April 07, 2021
کوئٹہ کے ​انسکمب روڈ سمیت پشین اسٹاپ اور شہباز ٹاؤن سمنگلی میں بدترین ٹریفک جام ۔ فوٹو : فائل

سرکاری ملازمین کے دھرنے کی وجہ سے شہر بھر میں ٹریفک جام ہے جس کے باعث اسکول جانے والے بچے رل گئے ہیں۔

سرکاری ملازمین کا دھرنا 10 ویں روز میں داخل ہوگیا، دھرنے کی وجہ سے شہر بھر میں ٹریفک جام ہے جس کی وجہ سے اسکول جانے والے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، انسکمب روڈ سمیت پشین اسٹاپ اور شہباز ٹاؤن سمنگلی میں بدترین ٹریفک جام ہے، ریڈزون سمیت شہر کی دیگر شاہراہوں پر بھی ٹریفک کا رش ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان کے سرکاری ملازمین کا احتجاج؛ اہم شاہراہیں بند

واضح رہے بلوچستان بھر كے سركاری ملازمین كا احتجاج صوبائی دارالخلافہ كوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں جاری ہے، سركاری ملازمین نے تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے سمیت 17 نكاتی مطالبات حكومت كو پیش كردیئے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں