اوگرا نےایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 9.76 ڈالر فی یونٹ ہوگئی ہے۔ جو کہ مارچ میں 9.59 ڈالر فی یونٹ تھی۔


ویب ڈیسک April 07, 2021
فوٹو : فائل

لاہور: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں ماہ کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

اوگرا نے سوئی ناردرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 17 سینٹ اضافہ کردیا ہے۔ جس کے بعد سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 9.763 ڈالر فی یونٹ ہوگئی ہے۔ جو کہ مارچ میں 9.59 ڈالر فی یونٹ تھی۔

سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 9.477 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ یہ قیمت 9.31 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں