سعودی عرب میں کرنٹ لگنے سے بچی کی ہلاکت پر سرکاری ملازمین کو قید کی سزا

2 سال قبل پارک کے کھمبے سے کرنٹ لگنے پر بچی کی ہلاکت پر والدین نے بلدیاتی ادارے پر مقدمہ کیا تھا


ویب ڈیسک April 07, 2021
9 سالہ بچی پارک میں کھمبے سے کرنٹ لگنے پر موت واقع ہوگئی تھی، فوٹو: فائل

سعودی عرب میں فوجداری عدالت نے کھمبے سے کرنٹ لگنے پر 9 سالہ بچی کی ہلاکت کا ذمہ دار سرکاری ادارے کو قرار دیتے ہوئے چار ملازمین کو قید کی سزا سنائی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شہر ابھا میں دو سال قبل جنی الشھری نامی 9 سالہ بچی اپنے والدی کے ہمراہ پارک گئی تھی جہاں ایک کھمبے کو چُھونے سے اسے کرنٹ نے جکڑ لیا۔

ننھی بچی کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگئی تھی، جنی الشھری کے والد نے پارک کی انتظامیہ بلدیاتی حکومت کے خلاف بیٹی کے قتل کا مقدمہ دائر کردیا تھا جس کا فیصلہ آج سنا دیا گیا۔

جج نے اپنے فیصلے میں سعودی عرب کی المجاردہ بلدیہ کے چار ملازمین کو غفلت کا مرتکب پایا اور پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں کوتاہی برتنے کا الزام ثابت ہونے پر 10 سال قید کی سزا اور لواحقین کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔

 

 

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں