امریکا میں اداکارہ میرا کو پاگل قرار دے دیا گیا
مشکل وقت میں میری مدد کریں اور میری بیٹی کو پاکستان واپس لایا جائے، والدہ کی وزیراعظم سے اپیل
معروف پاکستانی اداکارہ میرا کو امریکا میں پاگل قرار دے دیا گیا ہے۔
ذارئع کے مطابق اداکارہ میرا جو امریکا میں موجود ہیں ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہو گئیں، میرا کورونا کی ویکسی نیشن کے بعد بخار محسوس کررہی تھیں، معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال گئیں جہاں انہوں نے پروٹوکول اور اپنی شہرت کے حوالے سے ڈاکٹر کو بتایا۔
ڈکٹر نے کہا کہ آپ شوبز اسٹار ہوں گی مگر میں اصول کے مطابق مریضوں کو ڈیل کرتا ہوں تاہم میرا کی جانب سے یہی باتیں جاری رہیں جس کے بعد ڈاکٹر نے مینٹل ہیلتھ والوں کو اطلاع دے دی۔
دوسری جانب اداکارہ کی والدہ بیگم شفقت زہرا بخاری نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ 5 اپریل کو میری بیٹی میرا سے بات ہوئی جس میں میرا کا کہنا تھا کہ مجھے کسی نے مینٹل اسپتال میں داخل کر دیا ہے، میں نے بڑا شور ڈالا کہ میں پاگل نہیں ہوں، انہوں نے کہا کہ آپ کا ٹیسٹ لیں گے۔
شفقت بیگم نے کہا کہ جب میری میرا سے بات ہوئی اس وقت امریکا میں رات اور یہاں پر دن کا ٹائم تھا، اس وقت سے لے کر میری اب تک میرا سے بات نہیں ہو سکی ہے، میرا سے رابطہ کرنے کے لئے مسلسل فون کر رہی ہوں لیکن نمبر نہیں مل رہا نہ ہی وہاں سے فون آیا ہے۔
انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ وہ اس مشکل وقت میں میری مدد کریں اور میری بیٹی کو پاکستان واپس لایا جائے۔