کراچی میں گرمی کی شدت برقرار پارا 39 ڈگری پر آگیا

گرمی کی موجودہ لہر کے دوران ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے،محکمہ موسمیات


Staff Reporter April 08, 2021
گرمی کی موجودہ لہر کے دوران ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے،محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

شہر پر گرمی کے درمیانے درجے کی لہر کے اثرات نمودار ہونا شروع ہوگئے جب کہ بدھ کے روز پارا 39ڈگری تک ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات نے گذشتہ روز شہرمیں 5 روزہ گرم وخشک موسم کی پیش گوئی کی تھی،جس کے اثرات نمایاں ہونے شروع ہوگئے، بدھ کو دن کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں معطل رہیں جبکہ بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی گرم ریگستانی ہوائیں شہر پر غالب رہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،کم سے کم پارہ 26 فیصد رہا،ہوا میں نمی کا صبح کے وقت 81 فیصد تک بڑھ جانے کے سبب دن کے وقت حدت رہی،تاہم بعدازاں نمی کا تناسب صرف 28 فیصد ریکارڈ ہوا،گرمی کی موجودہ لہر کے دوران ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |