پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن سندھ اور پنجاب سے پہلے کرانے پرغور

حلقہ بندیاں کالعدم ہونے سے دونوں صوبوںمیں بلدیاتی انتخابات جنوری میں ممکن نہیں، اشتیاق احمد


آن لائن January 11, 2014
پختونخوامیں انتخابات کے انعقادکیلیے الیکشن کمیشن کااجلاس15جنوری کوطلب کرلیاگیا۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سندھ اورپنجاب سے پہلے کرانے پرغور شروع کردیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمدخان نے کہاہے کہ پنجاب اورسندھ کی حلقہ بندیاںکالعدم قراردیے جانے کے بعددونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات جنوری میں ممکن نہیں جبکہ خیبرپختونخوا کے انتخابات28فروری کوکرانے کیلیے سپریم کورٹ کویقین دہانی کرائی جاچکی ہے۔

 photo 11_zpsf996eace.jpg

اگرسندھ اورپنجاب کی حلقہ بندیاں کالعدم ہی رہیں تودونوں صوبوں میں انتخابات مارچ سے بھی آگے جاسکتے ہیں، خیبر پختونخوامیں انتخابات کے انعقادکیلیے الیکشن کمیشن کااجلاس15جنوری کوطلب کرلیاگیاہے جس میں صوبائی حکومت اورالیکشن کمیشن کے اعلی حکام شرکت کرینگے،اجلاس میں خیبرپختونخوامیں بائیومیٹرکس سسٹم کے ذریعے انتخابات کابھی جائزہ لیاجائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں