امریکا سب سے زیادہ امداد پختونخوا کو دے رہا ہے امریکی سفیر

چیمبراورامریکا کے مابین امریکی امدادسے صوبائی ترقیاتی کاموں میں نجی شعبے کی شمولیت پراتفاق


Numainda Express January 11, 2014
پسماندگی کے خاتمے کیلیے کرداراداکررہے ہیں،اولسن،امریکا میگا ہائیڈل پروجیکٹ دے،شنواری۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہداللہ شنواری کے درمیان امریکی امداد سے صوبے میں ہونے والے ترقیاتی کاموں میں نجی شعبے کی شمولیت اور روابط کے فروغ پراتفاق ہوا ہے اور خیبر پختونخوا چیمبر کے صدرزاہداللہ شنواری نے امریکی سفیر پر زور دیا ہے کہ وہ صوبہ خیبر پختونخوا میں انڈسٹریلائزیشن کے فروغ سمیت300 سے400 میگاواٹ تک ایک بڑا ہائیڈرل پاورپروجیکٹ قائم کرے جس سے صوبے میں بڑی تعداد میںنئی صنعتی بستیاں قائم ہوں گی اور2 لاکھ سے زائد افرادکوروزگارکے مواقع میسرآئیںگے۔

خیبرپختونخوا چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری کی سربراہی میں سینئرنائب صدرمحمد شفیق نے پشاور میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن سے ملاقات کی۔ امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا سب سے زیادہ امداد خیبر پختونخوا کو دے رہا ہے، صوبے کی پسماندگی کے خاتمے کیلیے کرداراداکررہے ہیں۔

 photo 15_zpsa69bb72d.jpg

زاہداللہ شنواری نے امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی امداد پران کا شکریہ ادا کیا تاہم انھوں نے کہا کہ امریکا کے صوبہ خیبرپختونخوا کے پروجیکٹس میں پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت نہ ہونے کی وجہ سے عوام کوامریکی امداد کا علم نہیں ہو رہا اور نہ ہی اس صوبے کی پسماندگی دور ہوئی ہے۔ انھوں نے امریکی سفیر سے کہا کہ وہ پشاور میں جدید ایئرپورٹ کے قیام کے لیے امداد دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں