پہلی بیوی نے کم عمر سوتن کو زندہ جلادیا
جلائی گئی خاتون 80 فیصد تک جھلس گئی ہے جس کی حالت تشویشناک ہے، پولیس
کیماڑی کی البدر سوسائٹی میں پہلی بیوی نے کم عمر سوتن کو زندہ جلادیا۔
کراچی کے تھانہ جیکسن نے سوتن کو زندہ جلانے کے الزام میں خاتون کو حراست میں لے لیا، جلائی گئی خاتون کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او جیکسن انسپکٹر ملک عادل نے بتایا کہ کیماڑی کے علاقے البدر سوسائٹی میں گھر کے اندر جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت بشیرہ زوجہ اربیلو کے نام سے ہوئی ہے اور ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ جھلس کر شدید زخمی ہونے والی خاتون کو اس کی سوتن زاہدہ نے مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر زندہ جلانے کر مارنے کی کوشش کی تھی جبکہ جھلسنے والی خاتون 80 فیصد تک جھلس چکی ہے اور اس کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ملک عادل نے مزید بتایا کہ اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے اربیلو نے 2019 میں 40 سالہ زاہدہ نامی خاتون سے شادی کی تھی تاہم اس کے شوہر نے 2020 میں 22 سالہ بشیرہ سے دوسری شادی کی تھی اور زیادہ وقت اسی کو دیتا تھا جس پر پہلی بیوی اپنی سوتن سے جلتی تھی اور اس دوران گھر میں لڑائی جھگڑے بھی چل رہے تھے، بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات زاہدہ نے مبینہ طور پر اپنی سوتن پر پیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی ، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ زاہدہ اور اس کے شوہر کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔