رویت ہلال ریسرچ کونسل کی رمضان المبارک کے چاند سے متعلق اہم پیش گوئی

13 اپریل کو پاکستان کے جس علاقے میں مطلع صاف ہوا وہاں ہلال کی رویت ہو گی، رویت ہلال ریسرچ کونسل


آصف محمود April 08, 2021
رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا شرعی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی فوٹو: فائل

رویت ہلال ریسرچ کونسل نے رمضان المبارک کے چاند سے متعلق اہم پیش گوئی کردی ہے۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل نے رمضان المبارک کے چاند سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش سوموار 12 اپریل2021 ء کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 32 منٹ پر ہو گی۔ 29 شعبان المعظم یعنی منگل 13 اپریل کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو عمومی طور پر کم از کم 19 گھنٹے ہونی چاہیے، پاکستان کے اکثر علاقوں میں 35 گھنٹوں سے بھی تجاوز کر چکی ہو گی نیز غروبِ شمس اور غروب قمر کے درمیان فرق جو عمومی طور پر کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے، مظفر آباد، گلگت اور پشاور میں 72 منٹ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں 71 منٹ، لاہور میں 70منٹ، کوئٹہ میں 71منٹ جب کہ کراچی میں69 منٹ ہو گا۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کےسیکرٹری خالداعجازمفتی نے بتایا کہ پاکستان کے جس علاقے میں بھی مطلع صاف ہوا وہاں ہلال کی رویت ہو جائے گی، پہلا روزہ بدھ 14 اپریل کو ہو گا، 12 مئی بمطابق 29 رمضان المبارک کی شام پاکستان کے کسی بھی علاقے میں ننگی آنکھ سے یعنی بغیر بصری آلات کی مدد کے رویتِ ہلال کا کوئی امکان نہیں لہٰذا یکم شوال المکرم یعنی عید الفطر 30 روزے مکمل کرنے کے بعد 14 مئی2021 کو ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 13 اپریل کو پشاور میں طلب کیا گیا ہے، رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا شرعی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا سیدعبدالخبیرآزاد کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |