داؤد ابراہیم پاکستان میں ہے امریکا کی مدد سے پکڑیں گے بھارت

اطلاعات ہیں ممبئی بم دھماکوں کا مطلوب پاکستان میں ہے،بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمارکا دعویٰ

اطلاعات ہیں ممبئی بم دھماکوں کا مطلوب پاکستان میں ہے،بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمارکا دعویٰ. فوٹو فائل

بھارت کے وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت کو انتہائی مطلوب مبینہ دہشت گرد دائود ابراہیم پاکستان میں موجود ہے اور ہم امریکاکے ساتھ مشترکہ کوششوں سے اسے پکڑیں گے۔

وہ جمعے کو پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کوممبئی دھماکوں سمیت کئی مقدمات میں مطلوب دائود ابراہیم کے حوالے سے ہمیں اطلاعات ملی ہیں کہ وہ پاکستان میں مقیم ہے۔




انھوں نے کہاکہ امریکا کے دورہ کے موقع پر میں نے امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے نگران،اٹارنی جنرل سے ملاقات کی اور اس سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں دائود ابراہیم کی موجودگی کے حوالے سے معلومات کا تبادلہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
Load Next Story