سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام

حوثی باغیوں نے سعودی شہر خمیس مشیط کو نشانہ بنایا تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، عرب اتحادی افواج


ویب ڈیسک April 08, 2021
حوثی باغیوں نے سعودی شہر خمیس مشیط کو نشانہ بنایا، عرب اتحادی افواج فوٹو : فائل

عرب اتحادی افواج نے سعودی شہر پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملے کی کوشش کو ایک بار پھر ناکام بناتے ہوئے ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔ عرب اتحادی افواج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں نے سعودی شہر خمیس مشیط کو نشانہ بنایا تاہم بروقت کارروائی کے باعث ڈرون فضا میں ہی تباہ ہوگیا جب کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے آئے روز یمن کی سرحد سے منسلک سعودی شہروں پر میزائل یا ڈرون سے حملے ہوتے رہتے ہیں تاہم عرب اتحادی افواج نے متعدد بار ان حملوں کو ناکام بنایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔