نیب اسلام آباد کا محکمہ خوراک پنجاب کے دفتر پر چھاپہ

نیب نے چینی کی برآمد کا ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا


ویب ڈیسک April 08, 2021
نیب نے چینی کی برآمد کا ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا

نیب اسلام آباد کی ٹیم نے محکمہ خوراک پنجاب کے دفتر پر چھاپہ مارا اور چینی کی برآمد کا ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا۔

نیب کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم چینی کی برآمد میں شوگر ملز مالکان کو اربوں روپے سبسڈی دینے کی انکوائری کر رہی ہے، جس کے سلسلے میں نیب نے متعدد بار محکمہ خوراک سے گزشتہ تین سالوں کی برآمد کا ریکارڈ طلب کیا تھا لیکن محکمہ خوراک نے مسلسل ریکارڈ کی فراہمی میں لیت و لعل سے کام لیا۔

اس انکوائری میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیرمین سکندر ایم خان کو بھی نیب طلب کر چکا ہے اور سکندر ایم خان گزشتہ ماہ نیب اسلام آباد پیش ہوکر مطلوبہ ریکارڈ نیب کو فراہم کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔